ابنا: بحرین میں قومی جمہوری تنظیم کے سیکریٹری نے بحرین میں قومی فتنوں کی بابت خبردار کیا ہے۔ فاضل عباس نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ بعض گروہ تفرقہ انگيزی کر رہے ہیں اور اس طرح کے اقدامات فرقہ واریت اور مذہبی جنگ پر منتج ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان تفرقہ انگيز سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنا چاہیے۔ الاصالہ نامی تنظیم کے ایک رکن نے کہا ہےکہ القاعدہ عوامی تحریک کا مقابلہ کرے گي۔ فاضل عباس نے قانون کی بالادستی پرمبنی آل خلیفہ کے کھوکھلے دعوووں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اگر ملک میں قانون ہے تو اس طرح کے تفرقہ انگيز بیانات کے خلاف کیوں اقدام نہیں کیا جاتا۔ فاضل عباس نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین سیاسی بحران کا شکار ہے جو صرف اصلاحات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 جون 2013 - 19:30
News ID: 430279
بحرین میں قومی جمہوری تنظیم کے سیکریٹری نے بحرین میں قومی فتنوں کی بابت خبردار کیا ہے۔